ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / منی پور کی دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کو عدالت نے 7 دنوں کی پولیس حراست میں بھیجا

منی پور کی دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کو عدالت نے 7 دنوں کی پولیس حراست میں بھیجا

Thu, 12 Jan 2017 21:58:08  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 12/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے میور وہار سے جمعرات کی صبح گرفتار منی پور کی کالعدم تنظیم کے سی پی کے سربراہ کھیروم رنجیت کو دہلی کی نچلی عدالت نے 7 دنوں کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔رنجیت کے ساتھ گرفتار ایک خاتون ساتھی انوگبام سناتومبی دیوی کو عدالت نے دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔دونوں کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے آج صبح گرفتار کیا تھا۔سیکورٹی ایجنسیوں کو کافی عرصے سے ان دہشت گردوں کی تلاش تھی۔پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ منی پور میں ہوئے حملے میں کے سی پی کے ان دہشت گردوں کا بھی ہاتھ تھا۔غورطلب ہے کہ گزشتہ سال منی پور میں فوج کے قافلے پر ہوئے حملے میں 20/جوان شہید ہو گئے تھے، یہ حملہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ملک میں ہندوستانی فوج پر ہوئے حملوں میں سب سے بڑا حملہ سمجھاجاتا ہے۔فوج کا قافلہ جب پارالانگ اور چارونگ گاؤں کے درمیان ایک مقام پر پہنچا تھا، تبھی دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کر دیا تھا۔منی پور میں ہوئے کئی دیگر دہشت گرد انہ وارداتوں میں بھی پولیس کو ان دونوں کی تلاش تھی۔دونوں دہلی میں گزشتہ چند ہفتوں سے چھپ کر رہ رہے تھے۔دہلی پولیس نے رنجیت اور انو گبام کی گرفتاری کی اطلاع منی پور پولیس کو دے دی ہے۔
 


Share: